نئی دہلی، 17/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صدر پرنب مکھرجی 18سے 20/جنوری 2017کے درمیان جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔18/جنوری کوصدرجھالدہ، پرولیا میں جھالدا ستیہ بھاما ودیاپیٹھ کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے، اسی دن، وہ نیتا جی ریسرچ بیوروکی 60ویں سالگرہ کی تقریبات کا افتتاح کریں گے اور جنوری 1941میں کولکا تہ میں اپنے مہانشکرم میں نیتا جی کی طرف سے استعمال کی گئی نئے سرے سے تیارکی گئی وانڈرر کار کی نقاب کشائی کریں گے۔19/جنوری2017کوصدرمغرب مودینی پور کے دنتن میں 28ویں دنتن دیہی میلہ 2017کا افتتاح کریں گے۔19/جنوری کو ہی وہ کولکا تہ میں آج کل کی 35ویں سالگرہ کی تقریبات میں حصہ لیں گے۔20/جنوری2017کوصدر بنگال گلوبل بزنس سمٹ 2017کاافتتاح کریں گے، اسی دن وہ ہندو اسکول کے دوسوسالہ تقریب کا افتتاح کریں گے۔دہلی واپس آنے سے پہلے صدر جمہوریہ کولکا تہ میں پریزیڈنسی یونیورسٹی کی دوسوسالہ تقریب کا بھی افتتاح کریں گے۔